• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد فائنل میں

تصویر، پی سی بی
تصویر، پی سی بی

نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے، فائنل میں کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد نے جگہ بنالی۔

پشاور میں کھیلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے مات دی اور فائنل میں پہنچ گئی۔ 

پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کی 9 وکٹ پر 165 رنز بنائے، حسن نواز ٹاپ اسکورر رہے، جنہوں نے 32 گیندوں پر 43 رنز کی باری کھیلی۔

کراچی وائٹس نے ہدف 15 اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عبداللّٰہ فضل 88 اور سعود شکیل 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور وائٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے، عمران ڈوگر نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی باری کھیلی جبکہ ایبٹ آباد کے شہاب خان نے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

تیز بارش کے باعث میچ بے نتجہ رہا، ایبٹ آباد نے پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس کے درمیان ہونا ہے، بارش کے باعث اسے ریزرو دن میں رکھا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید