وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی

August 02, 2021

وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی جس کی بدولت سعودی عرب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

سعودی عرب سے 18 قیدی کل لاہور پہنچیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے قیدیوں کو وطن پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

قیدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ اور گھروں کو روانگی کا بندوبست کرے گی۔

اس سے قبل 65 قیدی 20 جولائی کو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو قیدیوں کی رہائی اور بحفاظت واپس یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔