بھارتی دھمکی کے بعد کے پی ایل میں نہیں کھیل سکتا، مونٹی پنیسر

August 03, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا ہے کہ انگلش بورڈ نے انہیں بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے پر بھارتی ویزا نہیں ملے گا۔ بھارتی دھمکی کے باعث کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کیریئر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔ ابھی کرکٹ کے ساتھ صحافت بھی شروع کی ہے اور اس موقع پر میں کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیےمشکل ہو گیا۔