وزیراعظم ہاؤس کو آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

August 03, 2021

وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں آج منظوری دے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں مقامی، بین الاقوامی فوڈ، ثقافتی، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہوسکیں گی۔

آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔