گلستان جوہر، جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون نے دم توڑ دیا

August 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر کے علاقے میں تین روز قبل جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج چل بسی،لڑکی کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اسکے والد، سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی نے آگ لگائی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 12 سندھ بلوچ سوسائٹی مکان نمبر a-285 سے 31 جولائی کو 36 سالہ کنول جاوید دختر نامی خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی تھی جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا ،متوفیہ کا جسم 70 فیصد تک جھلس گیا تھا،کنول 6 گھنٹے بعد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ایس پی گلشن اقبال ڈویژن معروف عثمان کے مطابق واقعہ کے روز متوفیہ کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے خود سوزی کی ہے۔