میرے گھر کوئی چوری نہیں ہوئی، مولانا عبدالخبیر آزاد

August 03, 2021


خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے گھر میں چوری کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرےگھرکوئی چوری نہیں ہوئی، رہائشگاہ کے باہر دفتر سے ایک ملازم کا فون چوری ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دفتر سے موبائل فون چوری ہوا تھا، مقدمہ درج کر کے ملزم پکڑ لیا۔