کشمیر پریمیئر لیگ، شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے

August 03, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفرآباد اسٹیڈیم میں شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 25 سے 30 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی، این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 25 سے 30 فیصد کے حساب سے 3 ہزار افراد اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شائقین کو بٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کے پی ایل کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔