یونان کو 30 سال کی بدترین ہیٹ ویو کا سامنا، شہریوں کو گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت

August 04, 2021

ایتھنز(این این آئی)یونان کو تیس سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا ہے، حکومت نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونان کے وزیراعظم کا کہناتھا کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومت نے بجلی کے نظام پر شدید دبائو کے باعث عوام سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل کی ۔یونان میں گرم موسم کے باعث جنگلات میں لگی آگ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک 7ہزار 400 ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے۔