طلبہ ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں ،ڈاکٹر بابر اعوان

August 04, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے طلبہ کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی ملک کا روشن مستقبل ہیں ۔کنونشن سینٹر میں اسراء یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانووکیشن کا دن زمانہِ طالبعلمی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے۔ اس موقع پر ہونہار طلباء کو شاندار کارکردگی پر گولڈ سلور اور برونز میڈلز بھی دیئے گئے۔ طلباء نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین کے نام کیا اور کہا کہ عملی زندگی میں لوگوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نظیر اشرف لغاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔