غیرآئینی اقدام سے نقصان جماعت کا ہوگا‘ ن لیگ

August 04, 2021

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام سے نقصان پارٹی کا ہی ہوگا ۔شروع دن سے صوبے کے ڈویژنوں ضلعوں اور تحصیلوں میں بے جامداخلت کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے صوبہ ہر چیزاور ہرکام اپنے نام سے کرنا چاہتا ہے اس کے علاوہ وہ کسی کو کسی بھی چیز کی اجازت نہیں دی جاتی ۔کمیٹیوں کا ایک لشکر ضلعوں اور ڈویژن پر بنایا گیا ہے جس سے حقیقی کارکن شدید مایوس ہورہے ہیں۔