ٹوکیو اولمپکس، امریکی کھلاڑی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

August 04, 2021


ٹوکیو اولپمکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکی کھلاڑی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

امریکا کی سڈنی میکولین نے400 میٹر ہرڈل ریس میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، سڈنی میکو لین نے 51.46 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔

اسی ریس میں امریکا کی ہی دلیلہ محمد نے 51.58 منٹ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا ہے۔