عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے، فیصل جاوید

August 04, 2021

سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’الحمدللہ سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں۔‘

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انشاء اللہ آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کے لیے اعلیٰ کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔

یاد رہے کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے، سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے ، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔