دبئی: برج الخلیفہ دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں شامل

August 04, 2021

دبئی کی مشہور زمانہ اور بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا نام دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب برج الخلیفہ کا شمار آیا صوفیہ، اردن میں چٹانوں کو تراش کر بنائی گئی عمارت پیٹرا اور تاریخی تاج محل کی فہرست میں آگیا ہے۔

اس سے قبلبرج الخلیفہ کے پاس دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز موجود تھا۔ تاہم اب یہ تاریخ کی خوبصورت عمارتوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔

اس مشہور عمارت کو گلوبل ٹریول ویب سائٹ نے دنیا بھر میں موجود بگ سیون فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ 828 میٹر بلند یہ اسکائی اسکریپر ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع ہے اور یہ اس فہرست میں 50ویں نمبر پر ہے۔

اسکی ٹرپل لوبڈ فٹ پرنٹ جو کہ ہائمونوکلیز کے پھول یا اسپائڈر للی کی طرح ہے، اور اس کی موڈیولنگ بھی اسی طرح کی گئی ہے۔