دادی، پوتے کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

August 04, 2021

دادی کا پوتے کے ساتھ گانے پر رقص انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر انکت جن گیڈ نےنامی نوجوان نے ایک مختصر دورانیے کا کلپ شیئر کیا ۔

انٹرنیٹ پر شیئر کیے گئے اس کلپ کو ہر دیکھنے والے نے پسندیدگی کی سند عطا کی ہے۔

انکت اس ویڈیو میں اپنی 89 سالہ دادی کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

دادی کے ساتھ 1973 کی’ جھیل کے اُس پار‘ نامی فلم کے گانے پر رقص کے دوران انکت نے شرٹ اور پتلون زیب تن کر رکھی ہے۔

بھارتی نوجوان نے اپنی دادی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام بھی دیا۔

انکت نے لکھا کہ ’ یہ 89 سال کی خاتون ہیں، صرف ان کا رقص دیکھیں‘، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو کئی ہزار لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں۔

دادی کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس پر دل کے ایموجی کے ساتھ جذبات سے بھرے تبصرے کیے ہیں۔