چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں ملزم حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، ایف آئی اے نے ملزم حسین کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے ہیں، دیگر ملزمان کو گرفتار اور تحقیقات کرنی ہے۔