آئندہ 10 برس میں توقع سے 4.7 ملين کم لڑکياں پیدا ہونے کا امکان، اسٹڈی

August 05, 2021

کراچی(جنگ نیوز)ايک محتاط اندازے کے مطابق آئندہ دس برسوں کے دوران دنيا بھر ميں توقع سے 4.7 ملين کم لڑکياں پيدا ہوں گی۔ يہ انکشاف ايک تازہ مطالعے ميں کيا گيا ہے۔کئی معاشروں ميں لڑکوں کو ترجيح دی جاتی ہے۔ جنوب مشرقی يورپ کے علاوہ جنوبی و مشرقی ايشيا ميں صنف کی بنياد پر اسقاط حمل جاری ہے اور يہی حقيقت لڑکيوں کی پيدائش کی شرح ميں کمی کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس ممکنہ صورت حال سے طويل المدتی بنيادوں پر معاشرے ميں عورتوں اور مردوں کا توازن خراب ہو گا۔اس اسٹڈی ميں دو فرضی صورت حال کا جائزہ ليا گيا۔ محققين نے ان بارہ ملکوں پر توجہ مرکوز رکھی، جہاں آبادی ميں 1970 سے لے کر اب تک مردوں کا عورتوں مقابلے ميں تناسب بڑھا ہے۔ان 17 ممالک پر بھی توجہ دی گئی جہاں سماجی رويوں اور متنازع عوامل کی وجہ سے ايسی صورتحال کا خطرہ موجود ہے۔پھر تحقيق کے مقصد سے دو مختلف صورتوں کا جائزہ ليا گيا۔ پہلی صورت ميں دستياب اعداد و شمار کی بنياد پر اور رجحان ديکھا گيا اور اس کی بنياد پر پيشن گوئی کی گئی، جس کے تحت اگلے 10 برس ميں توقع سے 4.7 ملين کم لڑکياں پيدا ہو سکتی ہيں۔دوسری صورت ميں ايسے ممالک کو مثال بنايا گيا، جہاں سے مصدقہ ڈيٹا نہيں مل سکا۔