اسٹریٹ کرائم میں متعدد شہری موبائل فونز سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

August 05, 2021

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 3رکشوں 14موٹرسائیکلوں، 41موبائل فونز ،طلائی زیورات ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی چار گاڑیاں ، تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ سٹی نےاسلحہ کی نوک پر چارموبائل اور42 ہزارروپے چھیننے، تھانہ گنج منڈی نے موبائل اور دس ہزارروپے چھیننے،تھانہ صادق آباد نے موبائل چھیننے،تھانہ ریس کورس نےگن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ، موبائل اوردوہزارروپے چھین کرلے جانے، تھانہ ویسٹریج نےموبائل ، 50ہزار روپے اور کمپنیز کے کارڈز مالیتی ساڑھے سات ہزارروپے ، تھانہ ائرپورٹ نے21ہزار 800 روپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےگاڑی ، 12 ہزار روپے اور موبائل چھیننے،تھانہ صدرواہ نے 5 ہزار روپے ،تھانہ رتہ امرال موبائل چھیننے ، دوسری واردات میں موبائل اورتین ہزارروپے چوری، تھانہ پیرودھائی نے گھر سےتین موبائل ،ایک سوریال اور35 ہزار ،تھانہ نیوٹاؤن نےلیپ ٹاپ ،چارموبائل اور14 ہزار روپے ، دوسری واردات میں 60 ہزار روپے اوردوموبائل چوری،تھانہ صادق آباد نے دکان کے تالے توڑکر220ڈبے موبل آئل مالیتی پانچ لاکھ روپے ، دوسری واردات میں گھرسے موبائل اورسات ہزارروپے چوری ،تھانہ کینٹ نےموبائل لے کرفرارہونے، دو وارداتوں میں موبائل چوری،تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے ،تھانہ نصیرآباد موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآباد نے دو وارداتوں میں موبائل چوری،تھانہ ریس کورس نےموبائل چھیننے ،تھانہ ریس کورس نےایل سی ڈی ،موبائل ، 80ہزار روپے،سلائی مشین، اوون، اوردیگر سامان ،تھانہ سول لائن نے 30ہزار روپے چوری، دوسری واردات میں کتا مالیتی 3لاکھ روپے چوری ،تھانہ سول لائن نے موبائل چھیننے،تھانہ ائرپورٹ نے گھر سے6 تولے وزنی طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ اورکیمرہ چوری ،تھانہ ائرپورٹ نےموبائل اور 2ہزار روپے چھیننے ،تھانہ واہ کینٹ نے پرس جس میں 20ہزار روپے تھے ، دوسرے واقعہ میں زیور مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ صدرواہ نے 30ہزار روپے اور موبائل ، ایک اور واردات میں موبائل چوری ،تھانہ روات نےتین گائیں چوری ، دوسری واردات میں گائے ، بچھڑ اچوری، تھانہ ترنول نے موبائل فون ،تھانہ بھارہ کہو نے 65 ہزار روپے ،تھانہ کورال نے نقدی اور 4 تولے سونا مالیت 12 لاکھ روپے چھیننے ،تھانہ ترنول نے گاڑی چھیننے ،تھانہ کراچی کمپنی نے بھینس چوری ،تھانہ بھارہ کہو نے گھر سے زیورات اور لیپ ٹاپ مالیت 3 لاکھ روپے چوری کے مقدمات درج کر لئے۔