بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی فائرنگ سے 9سالہ بچی جاں بحق

August 05, 2021

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی 8/4 میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، فریقین میں فائرنگ سے بیٹی جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اظہر بشیرکے گھر ساجد خان وغیرہ جھگڑے کے لئے آئے جس میں اظہر بشیر نے فائرنگ کی جس سے وہاں موجود9سالہ سعدیہ بی بی دختر شیر حکیم کو سر میں فائر لگا جس کی موقع پر موت ہو گئی ۔جھگڑے میں ظاہر بی بی زوجہ شیر حکیم عمر 35 سال زخمی ہوئی ۔ پولیس موقع پر مصروف تفتیش تھی۔