کثیر تعداد میں خواتین کی شمولیت پارٹی قائد پر اعتماد کا اظہار ہے، شکیلہ نوید

August 05, 2021

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید ، سینیٹرل کمیٹی کی ممبران جمیلہ بلوچ،ثانیہ حسن کشانی،راشدہ مینگل ،منورہ سلطانہ نے پنجگور سے خواتین کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ کثیر تعداد میں خواتین کی شمولیت پارٹی قائد پر اعتماد کا اظہار ہے۔ مشترکہ بیان میں انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے چتکان اور خدابادان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے، انہوں نے امید ظاہر کہ نئی شامل ہونے والی خواتین پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے کارواں کا حصہ بن کر گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔ خواتین رہنماؤں نے کہا کہ جو پارٹی مخالف قوتیں منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے پارٹی کیخلاف سازشیں کررہی ہیں خواتین کی شمولیت ان قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے لوگ بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں آج بھی سردار اختر جان مینگل کے شانہ بشانہ ہیں جو سلیکٹڈ حکومت اور ا ن کے حواریوں کو ہضم نہیں ہورہی۔