تیز آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش،تھانےکی دیوارگرگئی

August 05, 2021

شجاع آباد (نامہ نگار ) شجاع آباد اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا ، بارش اتنی شدید تھی کہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا، آندھی اور بارش کی وجہ سے تھانہ سٹی شجاع آباد کی مین دیوار گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،دوسری جانب نجی سکول میں بارش کا پانی بھر جانے سے دیوار گر گئی سکول میں موجود طلباء و طالبات بال بال بچ گئے۔ کئی جگہ پر درخت بجلی کی تاروں پر گر گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔