ماہرہ خان کی اس تصویر کے پیچھے چھپا راز کیا ہے؟

August 05, 2021

پاکستانی ڈراما اور فلموں کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی شارٹ فلم کی ریلیز کے بارے میں بتادیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جنھیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ان کی نئی فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے مناظر ہیں۔

اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے معروف شاعر فراز احمد فراز کا شعر بھی تحریر کیا۔

خیال رہے کہ شہریار منور کی ہدایت کاری میں بننے والی شارٹ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کل ریلیز کی جائے گی۔