کشمیر پریمئر لیگ: پہلا میچ، میرپور رائلز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

August 06, 2021

کشمیر پریمئر لیگ ( کے پی ایل ) کے افتتاحی میچ میں میرپور رائلز نے راولاکوٹ ہاکس کے خلاف کا ٹاس جیت بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولاکوٹ کے کپتان شاہد خان آفریدی اور میر پور رائلز کے کپتان شعیب ملک ہیں۔

شاہد آفریدی کے ساتھ بسم اللہ خان، احمد شہزاد، عمر امین، حسین طلعت، دانش عزیز، کاشف علی، آصف آفریدی، عثمان شنواری، وقاص مقصود اور زمان خان میدان میں اتریں گے۔

شعیب ملک کے ہمراہ مختار احمد، خوشدل شاہ، ابتسام الحق، محمد اخلاق، محمد طحہٰ، سلمان ارشاد، محمد عرفان، عماد بٹ، ثمین گل اور دانیال اللہ دتا پرفارم کریں گے۔

مظفر آباد آزاد کشمیر میں کھیلے جارہے کے پی ایل ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر راہ راست نشر کیے جائیں گے۔