رحیم یار خان: مندر حملہ کیس میں 40 سے زائد افراد گرفتار

August 07, 2021


رحیم یارخان میں مندر میں توڑ پھوڑ اور موٹروے بلاک کرنے کے الزام میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

38 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے رحیم یار خان میں مندر پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔