سکرنڈ: چار شوگر ملز پر کاشت کاروں کے 20 ارب روپے

August 09, 2021

سکرنڈ ( نامہ نگار ) سندھ گروورز آرگنائزیشن کے چیئرمین رضا محمد سیال نے کہا ہے کہ ضلع کی چار شوگر ملز نے کاشتکاروں کے 20ارب روپے روک رکھے ہیں اورجھوٹے وعدے کر کے کاشتکاروں کو ٹرخا دیا جاتا ہے جس سے متعدد کاشتکار مالی مشکلات میں مبتلا ہوکر مقروض ہو گئے ہیں۔متاثرہ کاشتکار 10اگست کو شوگر ملزکے ظلم کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرینگے۔