جمشید دستی کے بھائی کی تدفین، قتل کا مقدمہ درج

August 09, 2021


پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میںسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 2 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول مشتاق دستی کے بیٹے محمد ناصر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق صفدر شاہ کی ایماء پر اس کے بیٹے احمد شاہ نے پنچائیت کے دوران مشتاق دستی کو قتل کیا۔

دوسری جانب مقتول مشتاق دستی کی نمازجنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔