• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی نے پشاور کے مہمند قبیلے کی لڑکی سے نکاح کرلیا

ملتان ( نمائندہ جنگ ) مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے پشاور کے مہمند قبیلے میں نکاح کر لیا،اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے،رخصتی مارچ 2022ء میں ہو گی، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر جاری کی ہیں،نکاح کی سادہ تقریب منگل کو پشاور میں منعقد ہوئی جس میں جمشید دستی کے قریبی دوستوں نے شرکت کی، جمشید دستی کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے، انکی رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی، حق مہر دس ہزار روپے لکھا گیا ہے، جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ ولیمہ میں دال کھلائیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی کی تلاش میں تھے جو سادہ ہو اور ان کے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کرسکے، انہیں بال آخر وہ لڑکی مل ہی گئی، جمشید دستی پشاور میں نکاح کے بعد جمعرات کو مظفرگڑھ پہنچیں گے، جہاں دوستوں کو چھوہارے اور مٹھائی کھلائی جائے گی۔جمشید دستی کے نکاح کی خوشی میں انکے پارٹی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور جمشید دستی کو مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین