ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی

August 12, 2021

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 868 روپے اضافے سے 93 ہزار 536 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے۔