اگست کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک

August 12, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 اگست تک 24 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہے۔

بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس دوران 22 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہوکر 17 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر بڑھ کر سات ارب دو کروڑ ڈالر رہے۔