سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز کی حالت پہلے سے بہتر

August 20, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز نے ہارٹ سرجری کے بعد اسپتال میں فیملی کے ساتھ بات چیت شروع کر دی، ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ کرس کیرنز سڈنی کے اسپتال میں اب لائف سپورٹ کے بغیر ہیں۔

کرس کیرنز کو تشویشناک حالت میں کینبرا سے سڈنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب خوشی کی بات یہ ہے کہ کرس کیرنز لائف سپورٹ پر نہیں ہیں ۔

وکیل کرس کیرنز ایرون لائیڈ نے بتایا کہ کرس کیرنز اب اسپتال سے اپنی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔