خاتون نے ہمیں نہیں کسی اور کو گالیاں دیں: اسلام آباد پولیس

August 20, 2021

اسلام آباد کے علاقے ایف الیون میں کار سوار خاتون کی جانب سے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ہمیں نہیں کسی اور کو گالیاں دے رہی تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار کو روکنے پر خاتون نے اہلکاروں سے بدتمیزی شروع کر دی۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کے معاملے کی تحقیقات کی بھی کی گئیں۔

اسلام آباد کے پولیس حکام کی جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی نہیں کی گئی، خاتون پولیس اہلکاروں کے قریب کھڑے دوسرے فریق کو گالیاں دے رہی تھی۔

اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کار اور موٹر سائیکل کے ایکسیڈنٹ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تکرار ہوئی، خواتین کی کال پر پولیس وہاں پہنچی، بعد ازاں دونوں فریقین میں صلح ہو گئی۔