کوٹ ادو، 9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا اعتراف جرم

August 21, 2021

کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث 26 سالہ ملزم شعیب کو گرفتار کیا۔

ملزم شعیب نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار ملزم قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا،متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، ایسے سفاک درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔