بولرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، براتھ ویٹ

August 25, 2021

ویسٹ انڈیز کے کپتان براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ سیریز میں ہمارے بولرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

براتھ ویٹ نے بتایا کہ جیڈن سیلز نے پہلے ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کی۔

اس کے علاوہ کیمار روچ نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کیا ہے۔