وقار یونس بھی شاہین شاہ سے متاثر

August 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی متاثرکُن پرفارمنس سے بولنگ کوچ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے ایک تعریفی ٹوئٹ کیا۔

وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے لکھا کہ ’اپنے مِشن پر گامزن، 10 وکٹیں ایک میچ میں جبکہ سیریز میں 28 وکٹیں، شاندار پرفارمنس دکھانے والے شاہین شاہ پر ہمیں فخر ہے۔‘

جواب میں نوجوان کرکٹر نے وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کام کر کے ہمیں بھی فخر محسوس ہوتا ہے، آپ پاکستان کے لیجنڈ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔