امریکی فورسز کے زیرانتظام علاقے میں 2 دھماکے ہوئے، سہیل شاہین

August 26, 2021


ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکی فورسز کے زیرانتظام علاقے میں ہجوم میں دو دھماکے ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کابل ایئرپورٹ پر شہریوں پر بمباری کی مذمت کرتی ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ دھماکے کے مقام کی سیکیورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، شرپسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔