بیوی کو منانے میں ناکام شوہر نے سالی پر تیزاب پھینک دیا

August 31, 2021

گوجرانوالا میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکام شوہر نے سالی پر تیزاب پھینک دیا۔

متاثرہ لڑکی کا چہرہ اور بازو جھلس گئے، اگلے ماہ لڑکی کی شادی بھی طے ہے۔ لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سسرالیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا لیکن اُس کی سالی رکاوٹ ڈال رہی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے چہرے اور بازوؤں پر معمولی زخم آئے ہیں۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔