کراچی میں منشیات کے 363 اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
منشیات فروشی کے ان اڈوں کی پشت پناہی میں ملوث 100 پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار ہوگئی۔
ان پولیس افسران میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں، جن پر منشیات فروشوں سے بھتہ لینے کا الزام ہے۔
انٹیلی جنس ادارے کی تیار کردہ فہرست آئی جی سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 100سے زائد کرپٹ پولیس افسران چرس، ہیروئن، افیون اور آئس بیچنے والوں سے بھتہ لیتے ہیں۔