ایف بی آر کا چار صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

September 02, 2021

پشاور(جنگ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے کے لئے رواں ماہ چار بڑے صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے جن میں تمباکو،سیمنٹ،شوگراور کھاد شامل ہیں،ایف بی آر کے باوثوق ذرائع نے کہا کہ رواں ماہ چاروں صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کر دیا جائے گا جس کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی آمدن میں اضافہ کر نا ہے اور امید ہے کہ ان چار صنعتوں میں اس سسٹم کی تنصیب سے ملکی آمدن میں ٹیکس کی مد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا۔ایف بی آر گزشتہ5 1سال سے اس نظام کو لاگو کر نے کی کوشش کر رہا تھا لیکن عدالتی معاملات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی رہی۔