ہاتھی نے بے لوث محبت کی مثال قائم کر دی، ویڈیو وائرل

September 02, 2021

جنگلی حیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی کینیا کی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دل کو چھو لینے والی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا ایک رکھوالا جنگل کے دورے پر موجود ہے، اس دوران اِس رکھوالے کے ہاتھوںپلنے والے ہاتھی نے اُسے ایک جگہ بیٹھے دیکھ لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی اپنے بچے سمیت وہاں آ کر اپنے رکھوالے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُس کے پاس کھڑا ہے اور اپنے رکھوالے کے ہاتھوں سے کھیل رہا ہے۔

ہاتھی کی اپنے رکھوالے کے لیے اس بے لوث محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین ناصرف دیکھ رہے ہیں بلکہ اپنے اکاؤنٹس پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔