جہاں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہے وہاں اسکول بند کیے، ڈاکٹر یاسمین راشد

September 04, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہے وہاں اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں میں اضافے کے باعث اسپتالوں کی سہولتیں بھی بڑھارہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں جو کورونا مریض آرہے ہیں ان میں 85 فیصد غیر ویکسین شدہ ہیں۔