قارئین کیا سوچتے ہیں

September 05, 2021

حسن نثار(2ستمبر2021)وزیراعظم سے وزیر خزانہ تک اور۔۔۔

جناب یہ سہولت محض تین بڑی صنعتوں کو دی گئی ہے۔لیکن اگرکسانوں کو ٹیوب ویل کے بجلی کے بل معاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی،کھاداورڈیزل پر سبسڈی دے دی جائے تو شعبہ زراعت مزید مضبوط ہوگا۔ (حسنین،سمبڑیال)

انصارعباسی(30اگست2021)عمران خان،مریم نوازایک صفحہ پر

جناب سماجی شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سےاساتذہ، والدین، علماءاور میڈیا مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں،سماجی انقلاب سب سے اہم ہے پھر چاہے حکومت کوئی بھی ہو۔(آغاحیدر،کراچی)

ڈاکٹر مجاہد منصوری(31اگست2021) یقینی پُرامن افغانستان، ابلاغی جنگ جیتنا بھی لازم

مجاہد منصوری صاحب! آپ نے بالکل درست لکھا ہے کہ جس طرح طالبان نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچہ سے متعلق پہلے سے اپنا لائحہ عمل طے کر رکھا ہےاسی طرح انہیں ابلاغی جنگ جیتنے کی لئےجامع لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا ورنہ افوہوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسے ہی خراب ہوتی رہے گی۔

(محمد حمزہ، لاہور)

مظہر برلاس(03ستمبر 2021) ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے

بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیںلیکن حکومت پاکستان کو کشمیریوں کاحقِ خود ارادیت دلانے کے لئے محض بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کرنا چاہئیں۔

(مہک طارق، سیالکوٹ)

یاسرپیرزادہ(01ستمبر2021) میرا پاکستان کیسا ہو،افغانستان جیسا ہو؟

جناب یہ تمام پاکستانی جو طالبان کے قبضے کو اسلام کی جیت سمجھ رہے ہیں وہ بےخبرہیںکہ یہ ایک کھوکھلی اسلامی مملکت ہوگی جس کا اصل مقصد سامراجیت اور استعماریت کا تحفظ ہوگا جوکہ لاکھوں بےقصور جانوں کانذرانہ دے کر حاصل کی جائے گی اور جلد ہی پاکستان تک آ پہنچے گی۔(درِشہوار،ملتان)

محمد مہدی(30اگست2021)ہیرومت بنیں

جناب بالکل بجافرمایاعمران خان نائن الیون کے بعدمشرف کےساتھ رہے ۔ چین کے حوالے سے بھی صائب مشورہ دیا ہےکہ بڑے مقاصد کےحصول کیلئےچھوٹےمفادات ترک کر دینے چاہئے۔مقامی آبادی کی بےچینی کو ضبط تحریر میں لا کر ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔

(زاہد جلال ، مکران(

منصورآفاق(03ستمبر2021) میانوالی سے لاہور

آفاق صاحب میانوالی شہر اور تحصیل پپلاں میں تاریخی ترقی دیکھ کردل خوش ہوالیکن ادھر دیہات کی سڑکوں کی حالت ابھی بھی دیکھنے کے قابل نہیں جو پپلاں سے جڑے ہوئے ہیں جہاں اکثریت آباد ہے۔ کیا پی ٹی آئی، دیگر سیاسی جماعتیںاور ایم این اے،ایم پی اے صرف شہری علاقوں کے لیے ہیں؟

(محمد ساجد اقبال)

بلال الرشید(01ستمبر2021) کوئی شرم ہوتی ہے

جناب پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں طالبان اورتمام اسلامی شدت پسندوں اورسلفی جہادیوں کے نیٹ ورکس کی مذمت کرنی چاہئے۔ یہ تمام جہادی نیٹ ورکس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے اپنے مقاصد پورا کرتے ہیں۔

(ایمن فیضان،لاہور)

محمد عرفان صدیقی (29 اگست 2021)ایک مثالی پولیس فورس

جناب امیدہےکہ گراؤنڈ پر بھی اس تبدیلی کی عکاسی ہوگی۔خاص طور پر انہیں بھی تین وقت کا بہترین کھانا میسر ہو سکے گاکیونکہ اچھی سہولیات کو یقینی بنا کرہی پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتاہے۔(طارق احمد سعیدی، کراچی)