وقار یونس نے استعفا دیا، یا ان سے استعفا لیا گیا؟

September 07, 2021


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفا دیا، یا ان سے استعفا لیا گیا، بولنگ کوچ نے پہلے موقف دیا کہ مصباح الحق سے بات ہوئی، انہوں نے فیصلہ بتایا تو میں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم بعد میں ان سے استعفا لیے جانے کی خبر آئی تو وقار یونس نے دوسرا بیان جاری کردیا، بولنگ کوچ نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ذمہ داری چھوڑنے کی اقدار سیکھنے کی ضرورت ہے۔