خوشدل شاہ ٹیم میں منتخب ہونے پر خوش

September 07, 2021

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔

خوشدل شاہ نے ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا۔

قومی کرکٹر نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاءاللّٰہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔