آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی ملاقات

September 08, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اور اندرولا کامینارا کی ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ مشترکا مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

یو رپی یونین کی سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان سے پاکستان کے زیرانتظام کامیاب انخلا کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔