اپنے بچوں کے نام اور انکے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہمارا حق ہے، کرینہ کپور

September 11, 2021

ممبئی(پی پی آئی)بولی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ کسی کو بھی ان کے بچوں کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کے بچے ہیں اور صرف انہیں اور سیف کو ہی حق ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کریں یا ان کا نام رکھیں۔کرینہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بچوں کے لیے یہ نام پسند ہیں۔اداکارہ کرینہ کپور کے اس بیان کو سیف علی خان کی بہن نے بھی انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے، اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ سب لوگ ایک فیملی کی زاتی زندگی کا احترام کریں۔علاوہ ازیں پہلی بار سیف نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔سیف علی خان نے کہا کہ منفیت پھیلانے والے لوگوں کے لئے کچھ کہنا بیکار ہے کیونکہ وہ وہیں کریں گے جو انہیں کرنا ہوگا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیف نے کہا کہ دنیا ایک جیسی نہیں ہے، لوگ ایک ہی طور پر خوش نہیں ہیں ہم خاص استحاق رکھنے والے لوگ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمارا ٹیکس بھرتے ہیں، ہم لیگل لوگ ہیں اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم اچھا کرتے ہیں اور ہم دنیا میں مثبتیت پھیلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتےہیں ان لوگوں پر تبصرہ کرنا جو منفیت پھیلا رہے اور تقسیم کر رہے واقعی ہم اس کے لائق نہیں ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں منفی کمینٹ نہ پڑھوں، کسی اور چیز پر فوکس کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ کرینہ کپور نے اپنے پہلے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھا تھا جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان، جس کے بعد انہیں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور کہا گیا کہ پہلے انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی اور پھر دونوں بچوں کے نام بھی مسلمانوں کے رکھ لیے۔