• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کراچی زون کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ 

کراچی سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایک ہزار 992 نئی انکوائریاں رجسٹر کی گئیں، 2 ہزار 144 پرانی انکوائریاں نمٹائی گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق مختلف نوعیت کے 621 نئے مقدمات درج کیے گئے، 624 مقدمات کے حتمی چالان جمع کروائے گئے، 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 115 کیس میں ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں۔ ملزمان پر 16 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار سے زائد جرمانہ عائد ہوا۔ 

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی ادویات ضبط کی گئیں، جبکہ 7 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا۔

حوالہ ہنڈی کی مد میں 75 کروڑ روپے سے زائد کی مختلف کرنسی ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ 24 ارب 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید