• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کا بڑا لیڈر کہہ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

تقریب سے خطاب میں عاطف رانا نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت 28 شہروں میں ٹرائلز لیے گئے، ملک بھر سے مرد اور خواتین کرکٹرز کا انتخاب کیا، کرکٹرز کو قلندر ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ دی جائے گی۔

لاہور قلندرز کے سی ای او نے مزید کہا کہ لاہور سینٹر میں خصوصی ٹرائلز کرائے، شاہین آفریدی نے ان سے ملاقات کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ٹیلنٹ کی نشاندہی کی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ نوجوان کرکٹرز سے ملنے کےلیے آئے۔

عاطف رانا نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کھلاڑی کو لینا ہے، فاسٹ بولر ہمارے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ہم ان کو سورسز دیں گے ٹیم بنانا شاہین کا کام ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید