انگلینڈ: نائٹ کلب اور ایونٹس پر جانے کیلئے کوویڈ پاسپورٹ اسکیم ختم

September 12, 2021

انگلینڈ میں نائٹ کلب اور بڑے ایونٹس پر جانے کے لیے کوویڈ پاسپورٹ کی مجوزہ اسکیم ختم کردی گئی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید نے کہا ہے کہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اب اسکیم کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کوویڈ پاسپورٹ اسکیم رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونا تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ بعض ٹوری پارٹی اراکین پارلیمنٹ بھی کوویڈ پاسپورٹ کی مخالفت کر رہے تھے۔

ادھر نائٹ ٹائم انڈسٹریز ایوسی ایشن نے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔