ملک بھر میں پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی، فیصل جاوید

September 13, 2021


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ جہاں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی وہ زیادہ تر آزاد امیدوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر بری طرح شکست سے دوچار رہے۔