رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ، زخمی ہوگئیں

September 13, 2021

دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔ ‘

سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔