کراچی: کنٹونمنٹ انتخابات، پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف پر معمولی سبقت

September 13, 2021

کراچی میں کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر معمولی سبقت رہی۔

پی ٹی آئی کراچی سے 14 نشستیں لے کر بھی مجموعی ووٹوں میں پی پی سے پیچھے ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 42 میں سے 11 نشستیں جیت کر مجموعی ووٹوں میں آگے رہی۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کو 5 نشستیں ملیں، لیکن مجموعی ووٹوں کے اعتبار سے یہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایم کیو ایم کراچی سے 3 نشستیں جیت سکی، تاہم مجموعی ووٹوں کے حساب سے اس کا چوتھا نمبر ہے۔

پیپلز پارٹی نے کراچی کے 42 وارڈز میں سے 20 ہزار 375 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پی ٹی آئی 20 ہزار 297 ووٹ لے کر صرف 78 ووٹ سے پیچھے رہی۔

جماعت اسلامی نے کراچی سے 18 ہزار 20 ، ایم کیو ایم نے 10 ہزار 158 ووٹ لیے۔

کراچی سے 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ان کامیاب امیدواروں نے مجموعی طور پر 7 ہزار 741 ووٹ لیے۔

مسلم لیگ (ن) نے کراچی سے 3 نشستیں جیتیں، جسے مجموعی طور پر 4 ہزار 570 ووٹ ملے۔

علاوہ ازیں کوئی نشست نہ جیتنے والی پی ایس پی کو 1688 ووٹ ملے۔